ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلورو- منگلورو- کاروار ریلوے لائن پر مٹی کھسکنے کے بعد ٹرینیوں کی منسوخی جاری

بینگلورو- منگلورو- کاروار ریلوے لائن پر مٹی کھسکنے کے بعد ٹرینیوں کی منسوخی جاری

Mon, 29 Jul 2024 12:23:24    S.O. News Service

بھٹکل،  29 / جولائی (ایس او نیوز) ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بینگلورو- منگلورو- کاروار لائن پر چلنے والی ٹرینیں اگلی اطلاع تک کے لئے منسوخ رہیں گی ۔
    
اس روٹ پر ٹرینوں کی منسوخی کی مدت میں توسیع کا سبب یہ بتایا گیا ہے کہ سکلیشپور - سبرامنیا روڈ گھاٹ سیکشن پر زمین کھسکنے کی وجہ سے ٹریک کو جو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اس کی مرمت جاری ہے اور یہ کام پورا ہونے تک اس راستے پر ٹرینیں چلانا ممکن نہیں ہے۔
    
خیال رہے کہ بھاری برسات کی وجہ سے زمین کھسکنے اور ملبہ ٹریک پر گرنے کا معاملہ مغربی گھاٹ کے علاقے میں یداکماری اور کڈاگراولی اسٹیشنوں کے علاوہ ہاسن اور منگلورو کے درمیان پیش آیا ہے۔ ساوتھ ویسٹرن ریلوے میسورو ڈیویژن کا عملہ ان مقامات پر مٹی بھرنے اور کنارے کی زمین کو مستحکم کرنے کے لئے ضروری مشینیں، سامان اور آلات منتقل کرنے کا کام کر رہا ہے۔ ٹرین سروس کے سوا ان مقامات تک پہنچنے کا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے، اس لئے مرمتی کام میں دشواری اور تاخیر ہو رہی ہے۔ 
    
ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق مندرجہ ذیل ٹرینیں منسوخ رہیں گی :
    
1۔  ٹرین نمبر 16511/16512 کے ایس آر بینگلورو - کنور - کے ایس آر بینگلورو ایکسپریس 
2۔  ٹرین نمبر 16595/16596 کے ایس آر بینگلورو - کاروار - کے ایس آر بینگلورو پنچ گنگا ایکسپریس
3۔ ٹرین نمبر  16585/16586 ایس ایم وی ٹی بینگلورو- مرڈیشور- ایس ایم وی ٹی بینگلورو ایکسپریس
4۔ ٹرین نمبر 07377/07378  وجیا پورا- منگلورو سینٹرل - وجیا پورا  ایکسپریس اسپیشل
    
اس کے علاوہ ہفتے میں تین دن چلنے والی یشونت پور- منگلورو جنکشن /کاروار- یشونت پور ٹرینیں 16575/16576، 16515/16516اور دن میں چلنے والی ہفتہ واری ٹرین نمبر 16539/16540 بھی منسوخ رہیں گی ۔ 

https://sahilonline.org/train-services-on-bengaluru-mangaluru-karwar-route-remain-canceled


Share: